لائٹ کمرشل گاڑیوں پیداوارو فروخت میں دو ماہ میں 34.64 فیصد اضافہ

524

اسلام آباد: ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی پیداوار اور فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 34.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکر اگست 2020ء تک کی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کے 897 یونٹس کی پیداوار اور 824 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 34.64 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 

ای سی سی کا اجلاس: کسٹم ڈٰیوٹی فری کاروں کی درآمد کیلئے ترمیم کی اجازت

1300 سی سی اور زیادہ پاور کی گاڑیوں کی فروخت میں دو ماہ کے دوران 59.76 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی اور اگست 2019ء) میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں کے 770 یونٹس کی پیداوار اور 612 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اگست 2020ء تک ٹویوٹا فاچونر کی پیداوار 274 یونٹس جبکہ فروخت 267 یونٹس ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹویوٹا فارچونر کی پیداوار 232 یونٹس اور فروخت 162 یونٹس رہی تھی۔

اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ہونڈا بی آر وی کی پیداوار 539 یونٹس اور فروخت 535 یونٹس رہی، گزشتہ سال جولائی اور اگست میں ہونڈا بی آر وی کی پیداوار 538 یونٹس اور فروخت 450 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here