ہواوے اور ایچ ای سی کے اشتراک سے ’سیڈز فار فیوچر پروگرام‘ کا آغاز

ہواوے کے ماہرین طلباء کو فائیو جی، کلائوڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، سٹرٹیجک لیڈرشپ، سمارٹ ہومز اور سائبر سیکورٹی سے متعلق تکنیکی تربیت فراہم کریں گے

576

اسلام آباد: ہواوے پاکستان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے ساتھ مل کر ’سیڈز فار دی فیوچر‘ پروگرام 2020ء‘ کا آغاز کر دیا۔

یہ پانچ روزہ لانگ کلچر اور آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز لرننگ پروگرام ہے، جس میں 1173 درخواست دہندگان میں سے 32 انڈرگریجوایٹ انجینئرنگ کے طالب علموں کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام سب سے پہلے 2015ء میں پاکستان میں شروع کیا گیا تھا، اب تک 55 طلباء اس سے مستفید ہو چکے ہیں۔

اس پروگرام میں طلباء ہواوے کے علاوہ  آئی ٹی انڈسٹری کے دیگر ماہرین سے تکنیکی تربیت حاصل کریں گے جو فائیو جی، کلائوڈ کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت، سٹرٹیجک لیڈرشپ، سمارٹ ہومز اور سائبر سیکورٹی کورسز سے متعلق اپنی اپنی مہارت سے طلباء کو مستفید کریں گے۔

کووڈ 19 کی وجہ سے یہ پروگرام آن لائن منتقل کر دیا گیا ہے، پہلے طلباء مطالعاتی سفر کیلئے چین کا سفر کر سکتے تھے تاہم ہفتہ کے آخر میں بہترین طلباء میں سے دو کا انتخاب کیا جائے گا اور مزید تعلیم کے لئے 2021ء میں انہیں چین بھیجا جائے گا۔

مذکورہ پروگرام 126 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں جاری ہے، آئی سی ٹی کے عالمی رہنما کی حیثیت سے ہواوے نے اپنے آپریشنل علاقوں میں مقامی آئی سی ٹی صنعتوں کو فروغ دینے کیلئے اس پروگرام کو مزید موثر بنایا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here