صدر مملکت نے اسلام آباد وقف املاک بل 2020ء سمیت چار بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020ء، پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020ء اور پاکستان میڈیکل ٹربیونل بل 2020ء بھی شامل

646

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد وقف املاک بل 2020ء، اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020ء، پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020ء اور پاکستان میڈیکل ٹربیونل بل 2020ء کی منظوری دے دی۔

منگل کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد ہائی کورٹ ترمیمی بل 2020ء کی منظوری دی۔ اس بل کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 9 ہو جائے گی۔

صدر مملکت نے اسلام آباد وقف املاک بل 2020ء کی بھی منظوری دی۔ اس بل کے تحت وفاق کے تحت آنے والے علاقوں میں وقف شدہ جائیدادوں کے بہتر انتظام کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

علاوہ ازیں صدر نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020ء کی منظوری دی۔ اس بل کے تحت طب کے شعبہ کو ریگولیٹ کرنے اور میڈیکل کی تعلیم میں یکساں معیار کے نفاذ میں مدد ملے گی، میڈیسن اور دندان سازی کے شعبہ میں ٹریننگ اور تعلیمی قابلیت کے معیار کو بہتر بنائے گا۔

دریں اثناء صدر عارف علوی نے پاکستان میڈیکل ٹربیونل بل 2020ء کی بھی منظوری دی۔ بل کے تحت خصوصی جوڈیشل ٹربیونل قائم کیا جائے گا جو طب اور صحت کے شعبے سے متعلق تنازعات جلد نمٹائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here