ٹویٹر نے سیاسی رہنمائوں، صحافیوں کے اکائونٹس کی سکیورٹی بڑھا دی

445

سان فرانسسکو: ٹویٹر نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات سے قبل اہم سیاسی رہنمائوں، انتخابی مہم چلانے والے اداروں اور صحافیوں کے ٹویٹر اکائونٹس کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

ٹویٹر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل اہمیت کے حامل اکائونٹس کی زیادہ بہتر طریقے سے نگرانی کی جائے گی۔

ٹویٹر کی سیفٹی ٹیم نے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ حفاظتی انتظامات کرنا ہیکنگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدام ہے۔ ٹویٹر کا موقف ہے کہ امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران ہائی پروفائل اکائونٹس کی سکیورٹی پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے مشکوک عمل کی نگرانی کی جا سکے اور ان اکائونٹس کو ہیکرز سے بچایا جا سکے۔

جن اکائونٹس کی سکیورٹی بڑھائی گئی ہے ان میں امریکی سیاسی رہنمائوں، سیاسی جماعتوں، امیدواروں، صدارتی مہم چلانے والے اداروں اور انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں کے اکائونٹس شامل ہیں۔

ان سب اکائونٹس کو مشکل پاسورڈز رکھنا ہوں گے اور اگر پاسورڈ تبدیل کرنا ہو تو اس کے لیے ای میل یا فون نمبر کے ذریعے تصدیق ضروری ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here