آئی اے ٹی اے نے قومی ائیر لائن کے حفاظت کےمعیار کو تسلی بخش قرار دے دیا

انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوی ایشن کی ٹیم پانچ ستمبر کو پاکستان پہنچی تھی جس نے کراچی، لاہور ، پشاور، ملتان اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر پی آئی اے کی آپریشنل مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹمز کا جائزہ لیا

403

کراچی : انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوی ایشن ( آئی اے ٹی اے ) کی ٹیم نے سیفٹی آڈٹ کے بعد قومی ائیر لائن کے حفاظتی اقدامات اور معیار پراطمینان کا اظہار کردیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ٹی اے کی آپریشنل سیفٹی آڈٹ ٹیم اپنی انسپکشن کا بڑا حصہ مکمل کرچکی ہے اور اس نے پی آئی اے کے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی آئی اے ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے معیار میں بہتری لانے پر یقین رکھتی ہے اور انسپکشن ٹیم کی ہدایت پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث پی آئی اے کو بھاری مالی نقصان

جعلی اسناد رکھنے والے 700 سے زائد پی آئی اے ملازمین، ہواباز نوکریوں سے فارغ، غلام سرور خان

انٹرنیشنل ائیر ٹرانسپورٹ ایسوی ایشن کی ٹیم پانچ ستمبر کو پاکستان پہنچی تھی تاکہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کا سیفٹی آڈٹ کرسکے۔

اپنی انسپکشن کے دوران اس ٹیم نے کراچی، لاہور ، پشاور، ملتان اور اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر  پی آئی اے کی آپریشنل مینجمنٹ اور کنٹرول سسٹمز کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ حفاظت کے معیار پر تحفظات کے باعث یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کے جہازوں کے یورپ میں داخلے اور انخلا پر پابندی عائد کررکھی ہے جو کہ قومی ائیر لائن کو بھاری مالی نقصان پہنچانے کا باعث بن رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here