ہفتہ کو بینکوں کو برانچز کھولنے کی اجازت

431

کراچی: پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی کی بنا پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو ملک بھر میں ہفتے کے روز محدود تعداد میں اپنی برانچز کھولنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک کی ہدایات کے مطابق ہفتے کے روز کاروباری مراکز اور بندرگاہوں پر بینک برانچز  کھلی رہنے کی اجازت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:

کیا روس کورونا وائرس کی ویکسین تیار کر چکا ہے؟

مالی سال 2020 میں زرعی شعبے کو 1.2 کھرب روپے کے قرض جاری، سٹیٹ بینک

اس سے قبل، سٹیٹ بینک نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے تمام بینکوں کو ہفتے کے روز اپنے بینک بند رکھنے کا حکم دیا تھا۔

تاہم، ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے، رواں ماہ ملک بھر میں کاروباری، تجارتی اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ سے اپنے معمول پر آگئی ہیں، سٹیٹ بینک نے اپنے منتخب کردہ بینکوں کو ہفتے کے روز اپنی برانچز کھولنے کی ہدایت کی ہے۔ ہفتے کے روز کھولی جانے والی بینکوں کی شاخوں کو مرکزی بینک کی جاری کردہ کورونا وائرس حفاظتی اقدامات اور صحت بارے رہنمائی پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here