صدر مملکت کا شہریوں، کاروباری و سرکاری اداروں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے سائبر سپیس کو محفوظ بنانے پر زور

پاکستان نے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب سفر شروع کیا ہے جس سے سائبر حملوں کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں، صدر عارف علوی کا سائبر سکیورٹی کے بارے میں ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

464

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی سائبر سپیس کو محفوظ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ملکی شہریوں، کاروباروں اور سرکاری اداروں کے آن لائن ڈیٹا کے تحفظ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے۔

بدھ کو ایوان صدر میں سائبر/انفارمیشن سکیورٹی کے بارے میں ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

صدر عارف علوی سائبر سکیورٹی کے بارے میں ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں (فوٹو: پی آئی ڈی)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر مملکت کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے افراد اور اداروں کی معلومات اور سائبر سپیس کی سکیورٹی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے ملک کی سائبر سپیس کو محفوظ بنانے کیلئے تمام شراکت داروں کی مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال اور چوتھے صنعتی انقلاب سے افراد اور اداروں کیلئے سائبر حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں، ان سے بچاﺅ کیلئے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ملک میں قومی مفاد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ افراد، کاروباروں اور سرکاری شعبہ سے متعلق معلومات کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ایک محفوظ انفارمیشن ایکو سسٹم تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے تمام شراکت داروں کو ہدایت کی کہ ملک میں افراد اور اداروں کے مفادات سے متعلق پرائیویسی اور انفارمیشن کے تحفظ کیلئے مشترکہ کوششیں کی جائیں۔

اجلاس میں سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی شعیب احمد صدیقی اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کے علاوہ ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here