حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ

600

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 16 ستمبر سے 30 ستمبر تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا۔

خیال رہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی تھی اور اب کابینہ کی منظوری پر 15 روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین ہو گا، نئے طریقہ کار کے تحت قیمتوں سے متعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہو سکے گی۔

گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 9.71 روپے اضافے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی تھی۔

یاد رہے ماہ اگست میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103 روپے97 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here