سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان، کاروبار 42594 پوائنٹس پر بند

526

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کے اعشاریے منفی اور مثبت رجحان میں دکھائی دیے، تاہم کاروبار کا اختتام 184 پوائنٹس خسارے سے 42594 پوائنٹس پر ہوا۔ 

منگل کے کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، کاروبار شروع ہوا تو انڈیکس میں 299 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 42831 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر گیا لیکن 268 پوائنٹس کمی سے یہ 42263 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا، تاہم، کاروبار کا اختتام 184 پوائٹس گراوٹ سے 42594 پوائنٹس پر ہوا۔

دیگر اعشاریوں میں کے ایم آئی 30 انڈیکس 224 پوائنٹس خسارے سے 67600 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 73 پوائنٹس کمی سے 30159 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی کاروباری حجم گزشتہ سیشن (سوموار) کے دوران 509 ملین شئیرز سے بڑھ کر 662 ملین شئیرز پر آگئے تھے، ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ، کے الیکٹرک لمیٹڈ اور بائیکو پیٹرولیم لمیٹڈ کاروباری اعشاریوں میں مستحکم رہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس بینکنگ، کھاد اور انویسٹمنٹ بینکنگ کے شعبوں میں منفی کاروبار کی وجہ سے ریڈزون میں بند ہوا، دیگر کمپنیوں کے مابین اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ، داؤد ہرکیولز کارپوریشن لمیٹڈ اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ نے کاروبار پر منفی اثر ڈالا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here