چین کی بعض امریکی مصنوعات پر عائد اضافی محصولات پر چھوٹ میں آئندہ سال تک توسیع

سنکیانگ سے بعض مصنوعات کی درآمدات پر عائد کردہ امریکی پابندیاں عالمی سطح پر اشیاء کی فراہمی کے تسلسل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔ چینی وزارت خارجہ

575

بیجنگ: چین نے بعض امریکی مصنوعات پر عائد کردہ اضافی محصولات پر چھوٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کی ریاستی کونسل نے منگل کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ امریکہ کی 16 مصنوعات پر اضافی محصولات میں گزشتہ سال چھوٹ دی گئی تھی اور یہ مدت 16 ستمبر کو ختم ہونی ہے لیکن سیکشن 301 کے تحت محصولات میں چھوٹ کے اقدام میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے جو آئندہ سال 2021ء کو ختم ہو گی۔

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ روز سنکیانگ سے بعض مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جو اشیاء کی فراہمی کے عالمی تسلسل کو متاثر کرنے اور اسے روکنے کی ایک کوشش ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین پر الزام عائد کیا ہے کہ جن مصنوعات کی درآمدات پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں وہ چین کے علاقے سنکیانگ میں جبری مشقت کے ذریعے تیار کی گئی ہیں۔ متاثر ہونے والی مصنوعات میں کاٹن اور آئی ٹی مصنوعات بھی شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here