لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ

795

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ جاری مالی سال 2020-21ء کے پہلے ماہ (جولائی) کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈسٹریز (ایل ایس ایم آئی) کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 5.02 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایل ایس ایم آئی کوانٹم انڈیکس نمبر (کیو آئی ایم) جولائی 2020 میں 134.14 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جبکہ یہ انڈیکس جولائی 2019 میں 127.73 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

وزارتِ صنعت کی جانب سے مانیٹر کیے گئے انڈسز میں زیادہ سے زیادہ 2.25 فیصد اضافہ دیکھا گیا، اس کے بعدادارہ برائے  صوبائی اعدادوشمار کی جانب سے مانیٹر کیے گئے انڈسز میں 1.77 فیصداور آئل کمپنیز ایڈوائزریز کمیٹی (او سی اے سی) کی جانب سے کیے گئے سروے میں مصنوعات کے انڈسز میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر جولائی 2020 میں جون 2020 کے انڈسز کے مقابلے میں صنعتی ترقی کی شرح میں 9.54 فیصد دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

1100 ارب کا ”ٹرانسفارمیشن پلان“کراچی کے عوام کی زندگیاں بدل دے گا: اسد عمر

کراچی، صنعتکاروں کا چیئرمین ایف بی آر سے انکم ٹیکس نوٹسز6 ماہ کے لیے موخر کرنے کا مطالبہ

زیرِ جائزہ عرصے کے دوران ٹیکسٹائل سمیت خوراک، مشروبات اور تمباکو، کوک اور پیٹرولیم مصنوعات، فارماسیوٹیکلز، کیمیکلز، نان مٹیلک منرل مصنوعات، پیپر اینڈ بورڈ جیسے بڑے شعبوں کی مصنوعات میں باالترتیب 1.66 فیصد، 21.73 فیصد، 18.34 فیصد، 19.20 فیصد، 0.19 فیصد، 29.01 فیصد اور 5.04 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ایل ایس ایم انڈسٹریز میں آٹوموبائل (23.31 فیصد)، سٹیل مصنوعات (11.13 فیصد)، کھاد (5.06 فیصد)، الیکٹرانکس (33.31 فیصد)، چمڑے کی مصنوعات (35.95 فیصد)، انجنیئرنگ مصنوعات (32.60 فیصد) ربڑ کی مصنوعات(15 فیصد) اور لکڑی کی مصنوعات میں 18.63 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ ذرائع سے وصول کیے گئے صوبائی کیو آئی ایم تازہ ترین اعدادوشمار کی بنیادوں پر جمع کیے گئے، جن میں او سی اے سی، وزارتِ صنعت و پیداوار اور صوبائی بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار شامل ہیں۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ پاکستان کے بروقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی وجہ سے ملکی معیشت کو ایل ایس ایم آئی کی مد میں ترقی سے فائدہ ہوا۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کے بروقت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے سے معاشی صورتحال بہتر ہوئی، جون کے مقابلے میں جولائی کے دوران صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here