اسلام آباد: رواں سال 2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستانی سٹارٹ اپس کو 10 ملین ڈالرز کی فنڈنگ کی گئی۔
دبئی کی ڈیٹا پورٹل”میگنٹ“ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جنوری تا جون 2020ء کے دوران فنڈنگ کے معاہدوں میں 13 فیصد اضافہ ہوا اور اس دوران 17 پاکستانی سٹارٹ اپس کی فنڈنگ کی گئی ہے جبکہ 2019ء کی پہلی ششماہی کے دوران 15 سٹارٹ اپس کی فنڈنگ کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین مہینوں میں 9 پاکستانی سٹارٹ اپس کی 4 ملین ڈالر کی فنڈنگ ہوئی جبکہ دوسری سہ ماہی کے دوران 8 سٹارٹ اپس کو 6 ملین ڈالر فنڈز فراہم کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 2019ء میں جنوری تا جون کے دوران سٹارٹ اپس کو 11 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی گئی جو 2019ء کی پہلی ششماہی کے مقابلہ میں 9 فیصد کم تھی جس کا بنیادی سبب کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث کاروباری سرگرمیوں میں تعطل ہے۔