پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے قلات میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے

1021

لاہور: پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے قلات بلاک میں ایک کھرب کیوبک فٹ (ٹی سی ایم) سے زائد گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔

وزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں پیش رفت بارے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قلات، بلوچستان میں ایک کھرب کیوبک فٹ گیس کے ذخائر کی دریافت پاکستان کے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے مقامی رہائشیوں اور کمرشل سیکٹر کے لیے خوش آئند بات ہے۔

گیس کے ذخائر کی دریافت سرکاری کمپنی پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے دسمبر 2019ء میں Margand X-1 فیلڈ سے کی تھی تاہم دسمبر 2019ء کی پی پی آئی ایس کی ریزرو شیٹ میں ان ذخائر کی دریافت کے بارے ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

گردشی قرضے میں اضافہ، درآمدی گیس موجودہ قیمت پر فراہم نہیں کر سکتے، وزیر اعظم 

او جی ڈی سی ایل کے 7 فیصد، پاکستان پیٹرولیم کے 10 فیصد حصص فروخت کرنے کی منظوری

ٹاپ لائن سکیورٹیز کے ریسرچ اینالسٹ شنکر تالریجا نے کہا ہے کہ کمپنی کے سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے بیان کے مطابق فیلڈ سے گیس کا بہاؤ 10.7 ایم ایم سی ایف ڈی پر 64/64 انچز چاک سائز تھا جس کی سالانہ آمدن کا اندازہ 0.7 روپے فی شئیر لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کچھ نیوز رپورٹس کے مطابق مذکورہ گیس فیلڈ سے ممکنہ طور پر روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 400 ملین کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف) گیس حاصل ہو سکتی ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پر مزید کام کی ضرورت ہے لیکن 300 ایم سی سی ایف ڈی بھی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کی موجوودہ آمدن کو دگنا کر دے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here