منی لانڈرنگ، دہشتگردوں کی معاونت روکنے کیلئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں معاہدہ

582

لاہور: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے لیے ساتھ میمورینڈم آف انڈر سٹینڈنگ (ایم او یو) پر دستخط کر دئیے۔

یہ ایم او یو پاکستان کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو) اور فنانشل یونٹ آف پاکستان کے ذریعے کیا گیا ہے۔

یو اے ای میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر اور یو اے ای فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے قائم مقام سربراہ علی فیصل باالاوی کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے بعد غلام دستگیر نے منی لانڈرنگ سمیت دیگر مالیاتی جرائم کی روک تھام کیلئے معلومات کے تبادلے کیلئے دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے عزم ظاہر کیا۔

’ایم او یو سے ظاہر ہوتا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے حکومتِ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے کس قدر کوشاں ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے:

ایف اے ٹی ایف سے متعلق دو بل قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور

حکومت قومی مفاد میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلز کی جلد منظوری دے گی،وزیراعظم عمران خان

علی فیصل باالاوی نے کہا کہ ایم او یو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے اور مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔ ’پاکستان کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ تحریری یاداشت پر دستخط کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق عالمی برادری کے ساتھ مل کر مالی معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔‘

واضح رہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے پالیسی بنائی تھی لیکن گزشتہ سال جون میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا گیا تھا۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 27 نکات پر عملدرآمد کرکے بلیک لسٹ سے باہر آنے کیلئے کوشاں ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here