شادی ہالز، ہوٹلز کیلئے بزنس ٹرانزیکشنز ایف بی آر کے ساتھ شئیر کرنا لازمی

588

اسلام آباد: شادی ہالز اور ہوٹلز کے لیے اب سے وفاقی بورڈ برائے ریوینو (ایف بی آر) کے ساتھ اپنی بزنس ٹرانزیکشنز شئیر کرنا لازم ہو گا اور اس مقصد کیلئے تمام شادی ہالز اور ہوٹلز کو الیکٹرانک فسکل ڈیوائسز نصب کرنا ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق خدمات فراہم کرنے والے شعبے باالخصوص ہوٹلز، موٹلز، گیسٹ ہاؤسز، شادی ہالز، مارکیز،کلب (بشمول ریس کلب) کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جس کے لیے الیکٹرانک فسکل ڈیوائسز نصب کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تاہم ائیرکنڈیشنز کی سہولت نہ رکھنے والے ریستورانوں کو مذکورہ ڈیوائسز نصب کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ایف بی آر نے 26 اگست 2020ء کو ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کے لیے الیکٹرانک فسکل ڈیوائسز نصب کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

ایف بی آر نے 1.4 ارب روپے کی منی لانڈرنگ پکڑ لی

کون سا رکن پارلیمنٹ کتنا ٹیکس دیتا ہے؟ ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے کی منظوری

ان قوانین کے مطابق کراچی، لاہور اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، پشاور اور گوجرانوالہ میں کام کرنے والے کاروباروں کے لیے مذکورہ ڈیوائسز نصب کرنا لازم ہوں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ ان ڈیوائسز کے نصب کرنے سے مہمان نوازی کے شعبے میں ٹیکس نہ دینے والوں کو ایف بی آر کے ریکارڈ میں لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنی سیلز کے اعدادوشمار فراہم کریں گے جس کو آن لائن نگرانی کرنے کے لیے ایف بی آر کے پورٹل سے منسلک کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here