2020ء کی دوسری سہ ماہی، سسٹمز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 5 فیصد کمی

539

اسلام آباد: رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سافٹ ویئر کمپنی سسٹمز لمیٹڈ (ایس وائی ایس) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 5 فیصد کمی ہوئی ہے۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق اپریل تا جون 2020ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 541 ملین روپے تک کم ہو گئی ہے جبکہ اپریل تا جون 2019 کےلئے سسٹمز لمیٹڈ کو 570 ملین روپے خالص منافع حاصل ہوا تھا۔

اس طرح گزشتہ سال 2019ء کے مقابلہ میں رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران سسٹمز لمیٹڈ کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 29 ملین روپے یعنی 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here