اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے تعاون سے گوادر میں خفیہ آپریشن کے دوران 107 ملین روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لیں۔
ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات میں 2.88 کلو گرام وائٹ آئس، 4.025 کلو گرام کرسٹل براﺅن، 1.75 کلو گرام حشیش، 4.18 کلو گرام افیون اور 0.635 کلو گرام ہیروئن شامل ہیں۔