یو اے ای، اسرائیل کے مابین کارگو فضائی سروس 16 ستمبر سے شروع ہو گی

749

ابوظہبی: اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد امارات 16 ستمبر سے اسرائیل کے ساتھ فضائی کارگو سروس شروع کرنے کی تیاری کررہا ہے۔

عبرانی نیوز ویب سائٹ ‘آئی 24 نیوز’ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی پہلی کارگو پرواز ‘العال’ کمپنی کی بوئنگ 747 ہوگی جو بیلجیم سے ہوتے ہوئے دبئی میں لینڈ کرے گی۔

اس ہوائی جہاز میں زراعت اور ٹیکنالوجی کا سامان دبئی پہنچایا جائے گا۔ اس کے بعد ہفتے میں ایک کارگو پرواز دبئی کے لیے جائے گی۔

بدھ کو امارات جانے والی پرواز جمعہ کے روز واپس ہو گی۔ العال کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت امارات اور اسرائیل کے درمیان درامدات اور برآمدات شروع کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here