اسلام آباد: پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرِمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.842 ارب ڈالر تھا، 21 اگست 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.722 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.712 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 7.130 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.640 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.081 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔