اگست کے دوران پاکستان کی برآمدات میں سالانہ 19.5 فیصد کمی

611

اسلام آباد: پاکستان کی برآمدات رواں سال اگست کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مد میں 19.5 فیصد کم ہوئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جولائی 2020 میں ملکی برآمدات میں اضافے کے بعد اگست کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی، جولائی میں کورونا کی روک تھام کے لیے زیادہ سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیربرائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں اگست میں برآمدات میں کمی کی وجہ مون سون کی بارشوں کو قرار دیا ہے، ان مون سون بارشوں کے باعث سپلائی چین متاثر ہوئی۔

عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ “رواں سال ملک میں ہونے والی مون سون کی ریکارڈ بارشوں سے ملکی برآمدات میں اگست کے دوران گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلے میں 19.5 فیصد کمی ہوئی ہے”۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان کی سیمنٹ کی برآمدات میں 9.77 فیصد کمی

برآمدات کے فروغ کے لیے فنانس سکیمیں سٹیٹ بنک پر مالی بوجھ کا باعث ہیں : عالمی بنک کی رپورٹ

تاہم، مثبت بات یہ ہے کہ برآمدات کی اس عارضی کمی سے قطع نظر ہماری تجارتی توازن میں بہتری آرہی ہے۔  برآمدکنندگان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باوجود ہم  پاکستان میں تیار کرنے اور برآمدات میں اضافے کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدکنندگان کے اگست 2020 کے دوران ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل، جمعرات کو وزارتِ تجارت نے عبدالرزاق کی زیرِصدارت ایک اجلاس کے دوران حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کے حوالے سے برآمدات میں کمی آنے کے مسائل پر بات چیت کی تھی۔

یہ بھی اعتراف کیا گیا تھا کہ زیرِجائزہ عرصے کے دوران درآمدات میں بھی گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 20 فیصد کی کمی آئی تھی۔ اسی طرح، اگست 2020 میں مجموعی تجارتی توازن گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 20.6 فیصد کی بہتری ہوئی تھی۔

برآمدات میں کمی آنے کے باوجود کچھ مصنوعات جیسے ٹریکٹرز، آئرن اور سٹیل، کیمیکلز اور سیمنٹ کی پیداوار میں اگست 2019 کے مقابلے میں باالترتیب 186 فیصد، 100 فیصد، 90 فیصد اور 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس کے دوران، یہ بتایا گیا کہ ملک میں شدید بارشوں کے باعث اعدادوشمار حاصل کرنے اور انکا جائزہ لینے میں کچھ تاخیر ہوئی ہے۔ داؤد نے بتایا کہ بارشیں اور سیلاب، باالخصوص کراچی میں انفراسٹرکچر تباہ ہونے سے سپلائی چین متاثر ہونے کے نتیجے میں اگست میں برآمدات میں کمی دیکھی گئی۔

بجلی کی بندش سے بھی کاروباری سرگرمیوں میں کمی آئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here