اے ڈی بی کے فنڈ کردہ 6.6 ارب ڈالر منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا، مخدوم خسرو بختیار

549

اسلام آباد: حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے تعاون سے فنڈ کردہ منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کا سہ ماہی کی بنیاد پر جائزہ لے گی، حکومت نے ان منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بات وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کہی، وزارتِا اقتصادی امور میں اے ڈی بی کے فنڈ کردہ منصوبوں کے پورٹ فولیو کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اے ڈی بی کے  فنڈ کردہ منصوبوں کی لاگت 6.6 ارب ڈالر ہے۔

خسروبختیار نے پاکستان میں اے ڈی بی کی جانب سے ترقیاتی کاموں کے ایجنڈے کی معاونت کرنے اور اسکے فنڈ کردہ منصوبوں پر عملدرآمد اور مؤثر منصوبہ بندی کی اہمیت پر ایشیائی بینک کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے:

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کا ڈی ایچ اے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے آڈٹ کا مطالبہ

فنڈز میں رکاوٹ کے باعث خیبر پختون خوا میں متعدد منصوبے ٹھپ ہونے لگے

انہوں نے واضح کیا کہ اجلاسوں میں منصوبوں کے پورٹ فولیو کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے، ان میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ایک سروے کے ذریعے اہداف طے کر کے ان منصوبوں پر عملدرآمد کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو اے ڈی بی کے فنڈ کردہ منصوبوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

اجلاس کے پہلے روز، پاور ڈویژن، وزارتِ مواصلات، وزارتِ نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریسرچ، وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی، وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) سے متعلق منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاؤیانگ یانگ (Xiaohong Yang)، پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چئیرمین اور متعلقہ وزارتوں کے سینئرز حکام شریک ہوئے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے دو روزہ پورٹ فولیو نظرثانی اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here