کمرشل صارفین سے جی آئی ڈی سی کی پہلی قسط ستمبر میں وصول کی جائے گی

گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کی وصولی بارے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد شروع ، گیس کمپنیوں کو ستمبر سے کمرشل و صنعتی صارفین سے پہلی قسط وصول کرنے کا کہہ دیا : پٹرولیم ڈویژن

676

اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن نے گیس کمپنیوں کو کمرشل اور صنعتی صارفین سے ماہ ستمبرمیں گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کی پہلی قسط وصول کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ اس نے جی آئی ڈی سی ایکٹ ( 2015 ) بارے سپریم کورٹ کے 13  اگست کے حکم نامے پر عمل درآمد شروع کروادیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ گیس کمپنیوں کو کمرشل اور صنعتی صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کی 24 اقساط میں وصولی کی ہدایت کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

گیس سیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ میڈیا میں غلط انداز میں پیش کیا گیا، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

اوگرا کا یو ایف جی آڈٹ کے ذریعے گیس کے شعبے کے نقصانات کی تصدیق کا عندیہ

پٹرولیم ڈویژن کا کہنا تھا کہ جی آئی ڈی سی کی مد میں حاصل ہونے والی رقم گیس کے شعبے کے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

ڈویژن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کے بارے میں میڈیا میں ہونے والے منفی پراپیگینڈے کی مذمت بھی کی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here