اسلام آباد: الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 120.85 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کمپنی کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی نتائج کے مطابق جنوری سے 30 جون 2020ء تک الغازی ٹریکٹرز لیمیٹڈ کمپنی کو 435.55 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ کیلنڈر سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 120.85 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں کمپنی کو 961.94 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔
جاری سال کے پہلے چھ ماہ میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 7.51 روپے ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 16.60 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
کمپنی کے مالیاتی بیان کے مطابق دوسری سہ ماہی میں 269.54 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47.04 فیصد کم ہے۔
گزشتہ کیلنڈر سال کی دوسری سہ ماہی میں الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کو 396.34 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔
دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 4.65 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فی حصص آمدنی 6.84 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔