2020ء کی دوسری سہ ماہی میں بینک اسلامی پاکستان کے منافع میں 81.50 فیصد اضافہ

677

اسلام آباد: بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 81.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بینک کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کو 705.40 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 81.50 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک اسلامی کو 388.64 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا تھا۔

دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 0.63 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں بینک کی فی حصص آمدنی 0.38 روپے تھی۔

مالیاتی نتائج کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بینک اسلامی پاکستان کو ایک ارب 7 کروڑ 36 لاکھ 8 ہزار روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کو 580.77 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہو اتھا۔

جاری مالی سال پہلے چھ ماہ میں بینک اسلامی کی فی حصص آمدنی 0.96  روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں بینک کی فی حصص آمدنی 0.57 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here