سٹاک مارکیٹ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 219 پوائنٹس اضافہ، کاروبار 41 ہزار کی سطح عبور کر گیا

556

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے کاروباری روز کےدوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 219 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 41081 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

اس دوران، کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 110 پوائنٹس اضافے سے یہ 65588 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شئیر انڈیکس میں 299 پوائنٹس اضافے سے یہ 28777 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اس کے علاوہ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے یکم جولائی سے گیس کی قیمتیں کم کرنے کے فیصلے کے باوجود حکومت نے گیس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  اس سے قبل، اوگرا نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں چھ فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ایل) کے صارفین کے لیے 5.68 فیصد گیس کمی قیمتیں کم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق جون 2020 میں مرکزی حکومت کا قرض 10.44 فیصد اضافے سے 35106 ارب روپے ہو گیا ہے۔ مجموعی قرض میں سے 66 فیصد قرض گھریلو ذرائع سے لیا گیا جبکہ 34 فیصد قرض بیرونی ذرائع سے لیا گیا۔

جمعرات کے کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر مارکیٹ کے حجم میں گزشتہ کاروباری سیشن (بدھ) کے 507.95 ملین شئیرز سے بڑھ کر 544.63 ملین شئیرز ہوئے۔ کاروبار کے دوران، بینک آف پنجاب انڈیکس اعشاریوں میں سرِفہرست رہا، جس کے بعد ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ (ٹی آر جی) اور کے الیکٹرک لمیٹڈ نے بھی مثبت کاروبار کیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن، سیمنٹ اور پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹرز نے سب سے زیادہ اعشاریوں میں اضافہ کیا، کمپنیوں کے مابین ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ، حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور کولگیٹ پالمولو لمیٹڈ نے بھی کاروبار پر مثبت اثرات مرتب کیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here