کورونا وائرس، رولز رائس کو چھ  ماہ کے دوران 7.1 ارب ڈالر خسارہ

636

لندن: برطانوی ایرو سپیس کمپنی رولز رائس نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی  کے دوران اسے 7.1 ارب ڈالر خسارہ ہوا ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث فضائی سرگرمیوں کا تعطل ہے۔

جمعرات کو کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے باعث دوسری کمپنیوں کی طرح اسے بھی مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

جنوری سے جون کے عرصے میں اسے 5.4 ارب پاﺅنڈ سٹرلنگ (7.1 ارب ڈالر، 6 ارب یورو) خالص خسارہ ہوا جبکہ 2019ء کی پہلی ششماہی میں اسے 909 ملین ( 90 کروڑ 90 لاکھ ) پاﺅنڈ سٹرلنگ خالص خسارہ ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here