پشاور بی آر ٹی کی جانب سے دو ہفتوں میں تین لاکھ سے زائد Zu cards تقسیم

541

پشاور: پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) سروس نے اپنے فعال ہونے کے پہلے دو ہفتوں کے دوران صوبائی دارالحکومت میں رہائش پذیر شہریوں کو 315000 کے قریب ‘Zu cards’ تقسیم کیے ہیں۔

تقسیم کیے گئے 315,000 ‘Zu cards’ میں سے 41 ہزار کے قریب کارڈز مقامی شہریوں نے خریدے جبکہ باقی کے کارڈز بی آر ٹی کی انتظامیہ نے لوگوں میں تقسیم کیے۔

ٹرانس پشاور حکام کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ مسافر مذکورہ سروس کو استعمال کر رہے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ منصوبے سے متعلق لوگوں کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں مسافروں کی تعداد میں اضافے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

طویل انتظار کے بعد بالآخر بی آر ٹی پشاور چل پڑی

خیبرپختونخوا میں پہلا ڈیجیٹل سٹی کتنے ہزار ملازمتیں دے سکے گا؟

تین روز قبل، پشاور بی آر ٹی منصوبے کے حیات آباد فیڈر رُوٹ کا افتتاح کیا گیا تھا۔ آئندہ ہفتوں میں دیگر فیڈر رُوٹس کا افتتاح کرنے کی توقع ہے جس سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے رہائشی عصمت شاہ نے پرافٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح سے قبل لوگ پرانی بسوں اور وینز کو استعمال کرتے تھے جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، بی آر ٹی سروس نے پشاور کے رہائشیوں کے لیے سفر آسان بنا دیا ہے۔

وہ مسافر جو نئی بی آر ٹی سروس استعمال کررہے ہیں نے پرافٹ اردو سے گفتگو کے دوران سروس سے متعلق اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم از کم چھ ماہ میں وہ سروس کے معیار اور ایفی شینسی پر حتمی رائے دیں گے اس سے پہلے حتمی رائے دینا قبل از وقت ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here