کووڈ۔19: ہوائی اڈوں کو مسافروں سے حاصل ہونے والے ریونیو میں 100 ارب ڈالر کمی

482

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کی وجہ سے سال 2020ء میں فضائی مسافروں سے ہوائی اڈوں کو حاصل ریونیو میں 100 ارب ڈالر کی کمی کا اندازہ ہے۔

عالمی بینک کی نائب صدر کارین ایم فینکلسٹن نے ایک بیان میں نے کہا ہے کہ وباء کی وجہ سے سال 2020ء ائیر لائنز اور ہوائی اڈوں کی صنعت کیلئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے، اس سال وباء اور لاک ڈاون کی پابندیوں کی وجہ سے فضائی مسافروں کی تعداد میں 4.6 ارب کی کمی کا اندازہ ہے، اس سے دنیا بھر کے ائیرپورٹس اور فضائی خدمات سے وابستہ اداروں کو حاصل ریونیو میں 100 ارب ڈالر کی کمی کا خدشہ ہے۔

انہوں نے ائیرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (اے سی آئی) کے اعدادوشمار کا حوالہ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ سال 2019ء میں فضائی مسافروں کی تعداد 9 ارب سے تجاوز کر گئی تھی جو سالانہ  بنیادوں پر 3.4 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹس کو ائیرلائنز اور مسافروں دونوں سے ریونیو حاصل ہوتا ہے اور کووڈ۔19 کی وجہ سے نہ صرف مسافروں بلکہ ائیرلائنز آپریشنز میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ائیرپورٹس 33 کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں جبکہ ائیرپورٹس کوحاصل ریونیو دنیا بھر کی جی ڈی پی کا 10 فیصد بنتا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here