پاکستان کی سیمنٹ کی برآمدات میں 9.77 فیصد کمی

616

اسلام آباد: ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جولائی 2020 کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 9.77 فیصد کمی آئی ہے۔

جولائی 2019ء کی 25.407 ملین ڈالر کی سیمنٹ برآمدات کے مقابلے میں جولائی 2020ء کے دوران 22.925 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ اعتبار سے جولائی 2020ء کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں 35.35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جون 2020ء میں سیمنٹ کی برآمدات 16.937 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

’طورخم بارڈر پر پھنسے تجارتی ٹرک 10دن میں کلئیر کر دئیے جائیں گے‘

مالی سال 2020 : لکی سیمنٹ کے مجموعی منافع چالیس فیصد کمی ہوگئی

برآمدات کے فروغ کے لیے فنانس سکیمیں سٹیٹ بنک پر مالی بوجھ کا باعث ہیں : عالمی بنک کی رپورٹ

نئے مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران ملک کے تجارتی خسارے میں گزشتہ سال کے اسی زیرِ جائزہ عرصے کے مقابلے میں 7.72 فیصد کمی ہوئی ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2020ء کے دوران تجارتی خسارہ 1.686 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ جولائی 2019ء میں تجارتی خسارہ 1.827 ملین ڈالر تھا۔

زیرِجائزہ مہینے کے دوران ملکی برآمدات میں 6.10 فیصد اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال کے 1.886 ارب ڈالر سے بڑھ کر رواں سال 2.001 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

دوسری جانب درآمدات میں 0.70 فیصد کمی آئی جو گزشتہ سال کے 3.713 ارب ڈالر سے کم ہو کر رواں سال 3.687 ارب ڈالر تک آگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here