سستی بجلی : حب پاور کمپنی اور حکومتی کمیٹی نے ایم او یو پر دستخط کردیے

ایم او یو کی مدت چھ ماہ، ابتدائی عرصے کے بعد وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد حتمی معاہدہ کیا جائے گا

685

کراچی : حب پاور کمپنی لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ اسکے اور وفاقی حکومت کی جانب سے انڈی پینڈینٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز ) سے بات چیت کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے درمیان مفاہمت کی ایک یاد داشت پر سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

اس یادداشت کے تحت فکسڈ آپریشنز اور مینٹی نینس اخراجات میں گیارہ فیصد کمی لائی جائے گی تاہم امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ اور کنزیومر پرائس انڈکس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

مفاہمت کی اس یادداشت کے تحت حب پاور کمپنی لمیٹڈ کو واجبات کی ادائیگی کا طریقہ کار حتمی معاہدے میں طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے:

آئی پی پیز کیساتھ معاہدے سے بجلی سستی ہوگی، سرکاری کمپنیاں بھی نرخ پر نظر ثانی کریں گی: عمر ایوب

بجلی بحران ختم کرکے پاکستان سے اندھیرے نواز شریف نے مٹائے: حکومتی مشیر کا اعتراف

مزید برآں اس ایم او یو کی منظوری حب پاور کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور وفاقی کابینہ حتمی معاہدے سے پہلے دیں گی۔

پرافٹ اردو کو اس حوالے سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان طے پانے والا یہ ایم اویو چھ ماہ میں ایکسپائر ہوجائے گا تاہم اس حوالے سے اہم پیش رفت اگلے دو سے تین ماہ میں ہونے کا امکان ہے۔

ابتدائی عرصے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو اس ایم او یو بارے رپورٹ پیش کی جائے گی جس کے بعد حتمی معاہدہ کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here