بدعنوانی کی شکایت براہ راست وفاقی وزیر تک رپورٹ کرنے کیلئے وزارت بحری امور کا ہاٹ لائن نمبر، ای میل کا اجراء

459

اسلام آباد: وزارت بحری امور نے ادارے میں بدعنوانی کی شکایت براہ راست وفاقی وزیر تک رپورٹ کرنے کے لئے ہاٹ لائن نمبر اور ای میل کا اجراء کر دیا۔

ترجمان وزارت  بحری امور کے مطابق ادارے کی جانب سے ہاٹ لائن نمبر اور ای میل کا پہلا قدم ادارے میں کسی بھی سطح پر کرپشن اور تجاویز کو وفاقی وزیر برائے بحری امور تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ واٹس ایپ نمبر (0300-0822234) اور ای میل ([email protected]) پر ادارے میں کسی بھی سطح کی بدعنوانی یا اس سیکٹر سے متعلقہ کوئی تجویز براہ راست وفاقی وزیر تک پہنچائی جا سکتی ہے۔

وزارت بحری امور کے عہدیدار نے بتایا کہ ادارے میں نومبر 2019ء میں ای آفس لیول 4 حاصل کر لیا تھا اور پاکستان میں بلیو اکانومی کے تصور کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، بلیو اکانومی کے ذریعے اوشین ایکو سسٹم کی حفاظت کرنے کے ساتھ پائیدار معاشی نمو کی وجہ سے معیار زندگی بلند اور نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here