اسلام آباد: پاکستان میں منگل کے کاروباری روز کے دوران 24 قیراط سونے کی قیمت 2100 روپے کمی کے ساتھ 116400 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، گزشتہ کاروباری سیشن (سوموار) کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 118500 روپے تھی۔
کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1801 روپے کمی آئی اور اسکی قیمت 99794 روپے ہو گئی ہے، سوموار کے روز اسکی قیمت 101595 روپے تھی۔
اسی طرح، چاندی کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ 1430 روپے فی تولہ ہی رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 1226 روپے برقرار رہی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 27 ڈالر کمی کے ساتھ 1923 امریکی ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔