پولینڈ کا روس، چین سمیت متعدد ملکوں کیساتھ  فضائی سروس بحالی پر غور، امریکا سمیت کئی ممالک بلیک لسٹ

612

وارسا: پولینڈ کی حکومت روس وچین سمیت متعدد ملکوں کے ساتھ فضائی سروس کی بحالی پر غور کر رہی ہے جبکہ امریکا سمیت کئی ملک بلیک لسٹ میں شامل کر دیے گئے۔

قومی پریس ایجنسی کے جاری سرکاری فرمان کے مطابق حکومت روس کے ساتھ ساتھ دیگر ایسے کئی ملکوں کے ساتھ فضائی روابط بحال کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے جہاں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خدشے پر پروازوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی تھی۔

فرمان کے مطابق پولینڈ کی حکومت کی جانب سے روس کے علاوہ چین، گیبون، سنگاپور، سربیا، ساﺅٹوم اور پرنسیپ کو فضائی روابط کے حوالے سے بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔

تاہم کچھ ممالک کو بلیک لسٹ میں شامل بھی کیا گیا ہے جن میں البانیا، بیلجیم، وینزویلا، جبرالٹر، بھارت، سپین، لیبیا، لبنان، مالٹا، مناکو، نیمبیا، پیراگوئے، رومانیا اور امریکا سرفہرست ہیں۔ ان ملکوں کی شمولیت سے بلیک لسٹ میں شامل ملکوں کی تعداد 44 سے بڑھ کر 63 ہو گئی ہے۔

یہ فرمان 26 اگست سے 8 ستمبر کے درمیان نافذ العمل ہوگا تاہم اس کا اطلاق وزیراعظم کی اجازت سے چلنے والی یا فوجی پروازوں پر نہیں ہو گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here