پاکستان میں معاشی شرح نمو 1.3 فیصد رہنے کا امکان: موڈیز

585

اسلام آباد: بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں معاشی شرح نمو 1.3 فیصد رہنے اور مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان کی معیشت کے حوالے سے موڈیز نے اپنی تازہ ترین رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق جاری مالی سال 2021ء میں پاکستان معاشی ترقی کی شرح 1.3 فیصد اور بے روزگاری کا تناسب 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

موڈیز نے مزید کہا ہے کہ رواں مالی سال میں جاری کھاتوں کا خسارہ مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 1.6 فیصد اور تجارتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب 91.4 فیصد جبکہ موڈیز کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here