قیمت قابو میں رکھنے کے لیے درآمد شدہ چینی پر سیلز ٹیکس ختم کردیا گیا

ای سی سی نے ملک میں بحران کے خاتمے کےلیے تین لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنےکی اجازت دے دی، سیلز ٹیکس استثنی کی سہولت صرف ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دی گئی ہے

738

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  تین لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد پر سیلز ٹیکس ختم کردیا۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں چینی کی قیمت کو قابو میں رکھنا ہے۔

اس فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد ہوگا اور یہ سہولت صرف ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس کے اوائل تک پاکستان چینی برآمد کر رہا تھا مگر بے احتیاطی کی وجہ سے ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوگیا اور اسکی قیمت آسمان پر پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

حکومت نے ایف بی آر میں بطور چیف انفارمیشن آفیسر تعیناتی کے لیے نام شارٹ لسٹ کرلیا

ایف بی آر میں تبدیلی کی ہوائیں، کئی افسران کے تبادلے کردیے گئے

صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکومت نے چینی کی درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ برس وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں بحران کے خاتمےکے لیے تین لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دی تھی۔

مزید برآں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بیرون ملک سے چینی کی خریداری اور اس سے منسلک معاملات کی ذمہ دار وزارت صنعت و پیداوار، تجارت اور خزانہ کے  سیکرٹریوں پر مشتمل کمیٹی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here