اسلام آباد: پاکستان میں جمعرات کے کاروباری روز کے دوران 24 قیراط سونا 2500 روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 17 ہزار 500 روپے فی تولہ فروخت ہوتا رہا، گزشتہ کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے تھی۔
کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے کمی سے 100737 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ کاروباری روز کے دوران 10 گرام سونے کی قیمت 102881 روپے تھی۔
اسی طرح، چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی سے 1430 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کمی سے 1226 روپے تک آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 50 ڈالر کمی آئی ہے جو 1985 ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 1935 ڈالر فی اونس تک آئی ہے۔