حکومتی پیکج کی بدولت خیبر پختونخوا میں کنسٹرکشن سیکٹر کی بحالی کے امکانات روشن

کورونا سے متاثرہ شعبے کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت نے متعدد ٹیکسوں میں اسی فیصد کمی کردی، تعمیراتی صنعت سے وابستہ افراد نے حکومتی پیکج کو خوش آئند قرار دے دیا

983

پشاور : خیبر پختون خوا بورڈ آف ریونیو کے سینئر حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے تعمیراتی شعبے کو کورونا کے اثرات سے نکالنے کے لیے ٹیکسوں میں زبردست کمی کردی ہے۔

کے پی بورڈ آف ریونیو کے سینئر اہلکار سید ظفر علی کا پرافٹ اردو سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے ٹیکسوں میں اسی فیصد کمی کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کپییٹل ویلیو ایڈڈ ٹیکس، رجسٹریشن فیس، لوکل گورنمنٹ ٹیکس اور سٹامپ ڈیوٹی چھ فیصد سے کم کرکے دو فیصد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے : 

سعودی عرب، ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں اضافے کے بعد مہنگائی 6.1 فیصد بڑھ گئی

انکا کہنا تھا کہ صوبے کی تعمیراتی صنعت کورونا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کو مہلک وبا کے اثرات سے نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ بہت زیادہ کارگر ثابت ہوگی۔

مزید برآں ٹیکسوں میں کمی سے اس شعبے کی بحالی ملازمت کے مواقع بھی پیدا کرے گی۔

انکا کہنا تھا حکومت کا کام صرف ریونیو اکٹھا کرنا نہیں بلکہ لوگوں کو سہولیات کی فراہمی بھی ہےاور اس اقدام سے صوبے میں تعمیراتی شعبے کو تو فائدہ ہوگا ہی مگر اس کے ساتھ منسلک کئی دوسری صنعتیں بھی مستفید ہونگی۔

یہ بھی پڑھیے : 

فیصل آباد : 134.45 ملین کا ٹیکس چوری کرنے والا صنعت کار بالآخر پکڑ میں آ گیا

اُدھر صوبائی حکومت کی جانب سے کنسٹرکشن سیکٹر کے لیے ٹیکسوں میں کمی کو اس شعبے سے منسلک افراد نے خوش آمدید کہا ہے۔

ایسے ہی ایک شخص انعام بھی ہیں جو حکومتی اقدامات پر بہت خوش ہیں اور پرافٹ سے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ پراپرٹی کی رجسٹریشن پر ٹیکس کی شرح چھ فیصد سے کم کرکے دو فیصد کرنے سے کنسٹرکشن سیکٹر میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے خود حکومتی خزانے کو بھی فائدہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here