ہوم اپلائنسز کمپنی ویوز کا رئیل اسٹیٹ میں قدم رکھنے کا اعلان

944

کراچی: پاکستان کی ہوم اپلائنسز مینوفیکچرر کمپنی ویوز سنگر پاکستان لمیٹڈ (Waves) نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں قدم رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے بارے میں کمپنی نے 13 اگست کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کو اپنے ایک خط کے ذریعے مطلع کر دیا ہے۔

کمپنی نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹی فکیشن میں بتایا ہے کہ انہوں نے عدنان آفاق کو کمپنی کا نیا چئیرمین اور ہارون احمد خان کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تعینات کیا ہے۔

کمپنی کو سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے میمورینڈم آف ایسوسی ایشن (ایم او اے) میں ترمیم کا انتظار ہے جس کے بعد ویوز رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کر سکے گی،  اس حوالے سے کمپنی کے مصدقہ کیپیٹل شئیر دو ارب روپے سے تین ارب روپے بڑھ گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here