متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلئے آئی سی اے کی منظوری لازمی

482

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے پی آئی اے کو وضاحت موصول ہوئی ہے کہ تمام ایسے افراد جو متحدہ عرب امارات کے کسی بھی ائیرپورٹ پر اتریں گے ان کیلئے آئی سی آے پرمٹ چیک کرانا لازمی ہو گا۔

پی آئی اے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آئی سی اے کی منظوری کی معلومات امارات حکومت کی ویب سائٹ uaeentry.ica.gov.ae سے معلوم کی جا سکتی ہیں۔

آئی سی اے کا مطلب شناخت اور شہریت کی دستاویزات کی جانچ پڑتال ہے جو امارات کی ہر ریاست میں الگ سے کی جاتی ہے۔ اس سے قبل ایک ہدایات نامہ ابو ظہبی حکام سے جاری کیا گیا تھا جس میں آئی سی اے منظوری کو ختم کر دیا گیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ تاہم  گزشتہ دو روز کے دوران پی آئی اے اور ائیر بلیو کی پروازوں پر مسافروں کو بغیر آئی سی اے منظوری کے سوار کرانے سے ائیر لائنز کو منع کردیا گیا تھا۔ اس کی نتیجے میں بھاری تعداد میں مسافروں کو جہاز سے اتارنا پڑا جس سے ائیر لائنز کو شدید نقصان اور مسافروں کو بہت زحمت ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات میں اپنے ذرائع استعمال کرتے ہوئے ہدایات کی وضاحت حاصل کی، مذکورہ ہدایات دبئی، ابوظہبی، شارجہ اور العین کیلئے نافذ العمل ہیں۔

تمام مسافروں سے گزارش ہے کہ ائیر پورٹ آمد سے قبل آئی سی اے کی منظوری کی ضرورت ان کی ویب سائٹ سے معلوم کرلیں۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا ہے کہ اگر منظوری کی ضرورت ہو تو فوری طور پر اپنے ٹکٹس کو اگلی فلائٹس پر منتقل کروا لیں۔

اماراتٰ حکام کی جانب سے یہ قدغن صرف پاکستان سے اماارات جانے والوں پر ہی عائد نہیں کی گئی بلکہ بھارت سمیت دیگر کئی ممالک کے شہریوں کیلئے بھی اسے لازم قرار دیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here