واشنگٹن: مائیکرو سافٹ نے چار سال بعد ایک بار پھر سمارٹ فون بنانا شروع کر دیئے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ نے اپنے نئے موبائل فون سرفیس ڈیوو کے لیے آرڈرز لینا شروع کر دیئے ہیں۔
اس موبائل فون میں دو سکرینز ہیں جبکہ اس میں آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ رکھا گیا ہے۔ اس موبائل فون کی قیمت 1399 ڈالر مقرر کی گئی جبکہ مائیکروسافٹ اس کی ترسیل رواں برس ستمبر سے شروع کرے گی۔
یہ انتہائی مہنگا موبائل فون اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ صارفین اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔مائیکروسافٹ اپنی نئی موبائل ڈیوائس کو دیگر موبائل فونز کے مقابلے میں زیادہ کارآمد قرار دے رہی ہے۔
اس نئے موبائل فون کی دو سکرینز کے ذریعے صارفین ملٹی ٹاسکنگ آسانی سے کر سکیں گے جب ایک وقت میں دو ایپلی کیشنز یا ویب پیجز بھی کھول سکیں گے۔