مالی سال 2020 میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں زبردست کمی آئی

بلند شرح سود، کرنسی کی قدر میں کمی، دباؤ والی مالیاتی پالیسیاں اور مہلک کورونا کے پیدا کردہ حالات وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے مالی سال 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کم رہی۔

571

اسلام آباد: پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق مالی سالی 2019-20 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار مالی سال 2019 کی نسبت 10.17 فیصد کم ہوگئی۔

ان صنعتوں کی پیداوار میں کمی کی سب سے بڑی وجہ مالی سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں مہلک کورونا وبا کے باعث پیدا ہونے والے معاشی، کاروباری اور سماجی حالات ہیں۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق سال ہا سل بنیاد پر مئی 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 24.8 فیصد کمی آئی۔

تاہم کورونا کو زور ٹوٹنے اور ٹیکسٹائل اور دوسرے شعبہ جات میں کام کے دوبارہ آغاز کی وجہ سے جون میں ان صنعتوں کی پیداوار میں مئی کے مقابلے میں 16.81 فیصد اضافہ ہواتاہم سال ہا سال بنیادوں پر جون میں ان صنعتوں کی پیداوار 7.74 فیصد کم رہی۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ شرح سود اور خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی میں کمی کی وجہ سے بھی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ بلند شرح سود، کرنسی کی قدر میں کمی، اور دباؤ والی مالیاتی پالیسیاں وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے مالی سال 2020 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کم رہی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے ماتحت گیارہ اشیا کی پیداوار 20.10 فیصد جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے ماتحت 36 اشیا کی پیداوار میں مالی سال 2020 میں 11.20 فیصد کمی آئی۔

پاکستان شماریات بیورو کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق سب سے زیادہ کم پیداوار آٹو سیکٹر میں ہوئی۔ ایسا کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سےقیمتوں کے بڑھنے کے باعث فروخت میں کمی کے باعث ہوا۔

سالانہ بنیادوں پر ٹریکٹرز کی پیداوار میں 34.66 فیصد، ٹرکوں کی پیداوار میں 51.2 فیصد، بسوں کی پیداوار میں 41.73 فیصد، جیپ اور کاروں کی پیداوار میں 54.84 فیصد اور موٹرسائیکلوں کی پیداوار میں 23.51 فیصد کمی آئی۔

تاہم جون میں موٹرسائیکلوں اور ٹریکٹروں کی پیداوار میں کچھ بہتری آئی۔

گیارہ پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 20.1 فیصد کمی آئی۔  دو بڑی مصنوعات یعنی پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار بلترتیب 13 اور 20.04 فیصد کم ہوئی۔

اسی طرح چینی کی پیداوار میں 7.2 فیصد جبکہ سیمنٹ کی پیداوار میں 2.01 فیصد کمی ہوئی ۔

 مزید برآں کوکنگ آئل اور گھی کی پیداوار میں بلترتیب 9.05 اور 3.55 فیصد اضافہ ہوا تاہم بلینڈڈ چائے کی پیداوار میں 8.31 فیصد کمی آئی۔

اسی طرح فروخت میں کمی کے باعث الیکٹرانک مصنوعات جیسا کہ فریج، ٹی وی، اے سی ، پنکھوں اور موٹروں وغیرہ کی پیداوار میں بھی مالی سال 2020 میں کمی واقع ہوئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here