کوئٹہ تفتان ریل ٹریک اپ گریڈیشن کی فزیبلیٹی سٹڈی مکمل، 112 ارب روپے خرچ ہونگے

پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہو گا، سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا: وزیر ریلوے شیخ رشید کی ایرانی سفیر سیّد محمد علی حسینی سے ملاقات میں گفتگو

107
APP01-11 ISLAMABAD: August 11 - Federal Minister for Railways Sheikh Rashid Ahmed in meeting with Iranian Ambassador Seyyed Mohammad Ali Hosseini in Ministry of Railways. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں ایران کے سفیر سیّد محمد علی حسینی نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریل کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالہ سے فزیبلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے، کوئٹہ تفتان ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ اکنامک کوورڈینیشن آرگنائزیشن (ای سی او) کے تحت پاکستان ایران ترکی فریٹ ٹرین کے حوالہ سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ریلوے اور ایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لئے چیئرمین ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ایرانی سفیر نے شیخ رشید احمد کو ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ محمد اسلامی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے یوم آزادی پاکستان پر وزیر ریلوے کو پیشگی مبارکباد دی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here