اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی یو اے ای کے وفد سے ملاقات، مہمان وفد نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی ورلڈ دبئی (پورٹ اینڈ لاجسٹکس کمپنی) کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد علی معلم کی سربراہی میں یو اے ای کے وفد نے وفاقی وزیر سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ “یو اے ای کے وفد نے بتایا کہ دبئی کی قیادت پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے گہری دلچسپی رکھتی ہے”۔
اجلاس میں پاکستان میں بندرگاہ کےمنصوبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کی گئی۔ سی پیک کے چئیرمین عاصم سلیم باجوہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔
رواں سال فروری میں اس سے قبل، ڈی پی ورلڈ نے کہا تھا کہ 2.7 ارب ڈالر ملکیت کے معاہدے سے وہ نصدق دبئی سے علیحدہ اور مکمل طور پر ملکیت واپس کر دے گی۔ اس نئے معاہدے سے ڈی پی ورلڈ کی مارکیٹ ویلیو طے ہو گی، جو 78 بندرگاہوں اور 40 ٹرمینلز میں صرف 14 ارب ڈالر سے کم میں فعال ہے۔