چین میں جولائی کے دوران افراط زر میں اضافہ

576

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ جولائی کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سیلاب کے باعث اشیائے خوراک کی ترسیل میں تعطل اور کورونا وائرس کی صورتحال ہے۔

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس میں سالانہ بنیاد پر 2.7 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ بعض علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کے باعث اشیائے خوراک کی ترسیل میں رکاوٹ ہے۔

اس کے علاوہ کچھ علاقوں میں کورونا وائرس کی صورتحال بھی افراط زر میں اضافے کا باعث بنی۔ ماہرین نے افراط زر میں 2.6 فیصد اضافے کے پیش گوئی کی تھی۔

سینئر ماہر شماریات ڈانگ لجوان نے پیر کو بتایا کہ جولائی کے دوران اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 2019ء کے اسی ماہ کے مقابلے میں 13.2 فیصد اضافہ ہوا جس سے کنزیومر پرائس انڈیکس میں تیزی آئی، اسی ماہ کے دوران سبزیوں کے نرخوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب پروڈیوسر پرائس انڈیکس میں جولائی کے دوران 2.4 فیصد کمی ہوئی،ماہرین نے پی پی آئی میں 2.5 فیصد کمی کی پیش گوئی کی تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here