بھارتی مقامی دفاعی صنعت کو فعال کرنے کے لیے 101 ملٹری سازوسامان کی درآمدات پر پابندی عائد

595

نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع نےملکی سطح پر جنگی سازوسامان کی پیداوار میں اضافے کے لیے 101 ملٹری سازوسامان کی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درآمد کیے جانے والے ملٹری سازوسامان میں گولہ بارود، سونار، ریڈار، رائیفلز، اینٹی ائیرکرافٹ گنز، جہاز اور ٹرانسپورٹرز ہیلی کاپٹر شامل تھے، جن کی درآمدات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے ملٹری سازوسامان کی درآمدات پر پابندی کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 2020 سے 2024 کے دوران مخصوص ملٹری سازوسامان کی درآمدات پر پابندیاں لگانے کا ارادہ رکھتی ہے، ملٹری سازوسامان کی درآمدات پر پابندی کی فہرست میں وقتاََ فوقتاََ توسیع اور اپڈیٹ کی جائے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ دفاعی میدان میں خود پر انحصار بھارت کا ایک بڑا اقدام ہے۔ “ہمارا مقصد بھارتی دفاعی صنعت کو مسلح افواج کی ضروریات کے مطابق بہتر کرنا ہے تاکہ وہ مقامی سطح پر بہتر اور جدید اصلحے سے لیس ہوں”۔

سٹاک ہولم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے اپریل میں اپنی ایک سروے رپورٹ شائع کی تھی جس کے مطابق 2019 میں امریکہ اور چین کے بعد بھارت ملٹری سازوسامان خریدنے والا تیسرا بڑا ملک تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here