فواد چوہدری سیالکوٹ کو گوادر جیسا درجہ دینے کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے میڈیکل انجینئرنگ اور ہائی ٹیک زرعی فارمز سے متعلق دو پروگرام رواں ماہ لانچ کریں گے، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

785

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے اگلے دو پروگرام وزیراعظم کی منظوری سے رواں ماہ لانچ کریں گے۔

جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پہلا پروگرام میڈیکل انجینئرنگ سے متعلق ہے۔ اس کے علاوہ ہم چاہتے ہیں کہ پورے ضلع سیالکوٹ کو گوادر جیسا سٹیٹس دیا جائے تاکہ 400 ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کو دو سالوں میں دو ارب ڈالر پر لے جا سکیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ دوسرا پروگرام 2 ایکڑ سے 12 ایکڑ تک کے ہائی ٹیک زرعی فارمز بنانے کا ہے۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے یہ زرعی فارمز چھوٹے کاشتکاروں کا طریقہ کاشت تو بدلیں گے ہی، اس کے ساتھ ہماری زراعت کا سارا ماحول بھی تبدیل کر دیں گے۔

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک میں سائنس و ٹیکنالوجی کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، گزشتہ ہفتے وزارت نے ایک نجی ادارے (ABN SATUMA (Private) Ltd) کے اشتراک سے زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے ڈرون متعارف کرائے تھے جن کی مدد سے کسان کم وقت میں زیادہ رقبے پر کیڑے مار ادویات کا چھڑکائو کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے میں بھی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا کردار کلیدی رہا ہے اور پاکستان پہلی بار مقامی سطح پر وینٹی لیٹرز، طبی عملے کا حفاظتی لباس (پی پی ایز) اور سینی ٹائزر ناصرف تیار کرنے میں کامیاب ہوا بلکہ بیرون ممالک سے کئی درآمدی آرڈرز بھی مل رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here