امریکی سینیٹرز کی سعودی عرب کو ڈرون طیاروں کی فروخت روکنے کی کوشش

70

واشنگٹن: امریکا میں متعدد ریپبلکن اور ڈیموکریٹ سینٹرز نے ایک قانونی مسودہ بحث کے لیے جمع کرایا ہے جس کا مقصد سعودی عرب کو ڈرون طیاروں کی فروخت روکنا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ریپبلکن اور ڈیموکریٹ سینٹرز کی جانب سے پیش کئے گئے بل میں ایسے ممالک جو امریکا کے زیادہ قریبی اتحادی نہیں، کے لیے ہتھیاروں کی فروخت کو مشکل بنانے کی حکمت عملی وضع کی گئی ہے، جب کہ سعودی عرب کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ جون میں ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کو جدید عسکری ہتھیار فروخت کرنے کے لیے سرد جنگ کے دنوں کے ایک معاہدے کی نئی تشریح چاہتے ہیں۔

اس معاہدے کے تحت امریکا حساس نوعیت کے ہتھیار 35 اقوام کو فروخت کرتا ہے جو امریکا کے انتہائی قریبی اتحادی ممالک ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here