سونا ایک دن میں 2500 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 32 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا

722

اسلام آباد: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے جمعہ کے کاروباری روز کے دوران 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2500 روپے اضافہ ہوا جس سے سونے کی نئی قیمت 132000 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، گزشتہ کاروباری روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 129500 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ 

کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2144 روپے اضافے سے 113169 روپے ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ روز یہ قیمت 111025 روپے تھی۔

مزید برآں، چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے سے 1710 روپے فی تولہ تک جا پہنچی ہے، جمعرات کے روز چاندی کی فی تولہ قیمت 1650 روپے دیکھی گئی تھی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے سے یہ 2054 امریکی ڈالر فی اونس ہو گیا ہے، گزشتہ روز یہ قیمت 2050 امریکی ڈالر فی اونس تھی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here