متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر کو 758 ملین ڈالر کا خسارہ

598

دبئی: متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر نے کہا ہے کہ سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران اسے کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندیوں کے باعث 758 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

العربیہ نیوز کے مطابق اتحاد ایئر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے 30 جون 2020ء تک چھ ماہ میں 35 لاکھ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی جبکہ 2019ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 82 ملین افراد نے ایئرلائن کے جہازوں پر سفر کیا تھا۔

اتحاد ایئر نے امید ظاہر کی ہے کہ رفتہ رفتہ معمول کی پروازیں بحال ہوں گی اور آئندہ چھ ماہ کے دوران صورتحال بہتر ہو جائے گی۔

ایئر لائن نے کہا ہے کہ مارچ 2020ء سے پروازیں معطل ہونے کی وجہ سے کمپنی کو تاریخی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث متحدہ عرب امارات اور دنیا بھر کی تمام ایئرلائنز کو کافی نقصان پہنچا ہے، ایئرلائنز  اب اس نقصان کو مزید کم کرنے کے لیے مختلف تدابیر پر عمل پیرا ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here