پاکستان کی آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 18.56 فیصد اضافہ

125

اسلام آباد: پاکستان سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 18.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2019-20ء میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1302.73 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 18.56 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2018-19ء میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے 1098.794 ملین ڈالر کا زر مبادلہ حاصل ہوا تھا۔

کمپوٹر سروسز کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 20.91 فیصد رہی، مالی سال 2019-20ء میں کمپوٹرسروسز کی برآمدات سے 998.630 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ مالی سال 2018-19ء میں کمپوٹر سروسز کی برآمدات سے 825.900  ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

سافٹ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 14.75 ملین ڈالررہی، گزشتہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 376.07 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ پیوستہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے 327.72 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

ہارڈ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے گزشتہ مالی سال کے دوران 1.919 ملین ڈالر  زرمبادلہ کمایا گیا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 17.43 فیصد کم ہے۔ پیوستہ مالی سال میں ہارڈ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے 2.32 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اسی طرح مرمت و بحالی خدمات کی برآمدات میں 72.04 فیصد کمی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here